کراچی(پی این پی)پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر کے قریب زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.