ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی شرط پر ختم ہونے والی پانچ ماہ کی جنگ کا ہرجانہ امریکا سے مانگ رہا ہے، تاہم امریکا بھی ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ طلب کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے امریکی شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاوضے کا مطالبہ کرے گا، جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں ہونے والی کارروائیوں سمیت ایرانی حملوں کے متاثرین کو بھی معاوضہ دیا جانا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یو ایس ایس کول حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو بھی معاوضہ ملنا چاہیے، ایران میں گزشتہ 50 برس کے دوران مارے گئے مظاہرین کے خاندانوں کو بھی معاوضہ دیا جانا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 52 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران سے معاوضے کا مطالبہ آئندہ ہونے والے تمام مذاکرات میں باضابطہ طور پر شامل کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران جنگی نقصانات کا معاوضہ امریکا سے مانگتا ہے تو امریکا بھی ایران سے اپنے نقصانات کا معاوضہ طلب کرے گا۔
PNP
Comments are closed.