کراچی (پی این پی) کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی7 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اترگئیں، ٹرین کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق مال گاڑی کوئلے سے لدی ہوئی تھی، حادثےکے بعد اپ ٹریک بند ہوگیا، بوگیوں کو ٹریک پر لانےکا کام جاری ہے جب کہ ڈاؤن ٹریک ٹریفک کے لیے بحال ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کوٹری میں مال بردار گاڑی کی سات بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثہ 4 بجے پیش آیا، 5 بجے کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوگئی، رات 12 بجے تک ٹریک بحال ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان ریلوے نے تصدیق کی ہےکہ حادثے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوا ہے۔
PNP
Comments are closed.