جنوبی لبنان کے قصبے زوطر الشرقیہ پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری
بیروت: جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار ہے، جہاں اسرائیلی فورسز نے زوطر الشرقیہ کے علاقے میں وقفے وقفے سے توپ خانے سے گولہ باری کی۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے علاقے کے مختلف مقامات پر بھاری مشین گنوں سے بھی فائرنگ کی گئی، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج یونیفل نے بتایا ہے کہ جمعے سے اتوار کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے 455 گولے داغے گئے، جبکہ لبنانی فضائی حدود کی 97 مرتبہ خلاف ورزی بھی ریکارڈ کی گئی۔
یونیفل کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ کئی ماہ کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ہونے والی شدید ترین گولہ باری میں شامل ہیں۔
جنوبی لبنان میں جاری صورتحال کے باعث علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے جبکہ متعلقہ ادارے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.