یورپ میں دہائیوں بعد مکمل سورج گرہن کا تاریخی منظر، دن میں اندھیرا چھا گیا
سورج گرہن کے آخری مراحل میں قدرت کے کئی دلکش مناظر سامنے آئے،گرہن کے مکمل ہونے سے ٹھیک ایک منٹ قبل درجنوں کی تعداد میں ‘سی گلز’فضا میں بلند ہوئے اور چیختے چلاتے ہوئے اوپر چکر کاٹنے لگے، جو اچانک چھانے والی تاریکی پر پرندوں کی شدید سراسیمگی کا مظاہرہ تھا۔
گرہن سے قبل بادلوں کا ایک بڑا ٹکڑا سورج کے سامنے آ گیا تھا جس سے شائقین کی امیدیں دم توڑنے لگی تھیں، لیکن ‘ٹوٹلٹی’ کے بالکل آخری لحظات میں بادل ہٹ گئے اور کامل گرہن کا منظر صاف نظر آنے لگا۔
گرہن کے عروج پر چاند کے سیاہ ڈسک بن جانے کے بعد سورج کے بیرونی کنارے پر سرخی مائل چمکدار شعلے کو واضح طور پر دیکھا گیا۔
گرہن کہاں کہاں دیکھا گیا؟
یہ مکمل سورج گرہن زمین کے ایک مخصوص پٹی سے گزرتا ہوا نظر آیا۔
گرہن کہاں کہاں نظر نہیں آیا؟
یہ گرہن دنیا کے نصف سے زیادہ حصے میں بالکل نظر نہیں آیا۔ جنوبی ایشیائی ممالک (بشمول پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا) میں یہ گرہن بالکل نظر نہیں آیا کیونکہ ان علاقوں میں اس وقت رات کا وقت تھا اور سورج افق سے نیچے تھا۔
رات کا وقت ہونے کی وجہ سے یہ پاکستان میں قابلِ دید نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:34 پر، عروج رات 12:12 پر اور اختتام رات 2:58 پر ہوا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق یورپ میں اگلا بڑا مکمل سورج گرہن 2 اگست 2027 کو ہوگا، جو جنوبی اسپین، جبل الطارق اور شمالی افریقہ کے اوپر سے گزرے گا۔
PNP
Comments are closed.