by Rao Imran Suleman
Rao Nama

باپ کی پنشن لینے کیلیے بیٹے نے لاش فریزر میں رکھ دی

ایتھنز: یونان کی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے مبینہ طور پر پنشن کے حصول کے لیے اپنے والد کی لاش 2 سال سے زائد عرصے تک فریزر میں رکھی ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے یونان کے قرون وسطیٰ کے سرفہرست آثار قدیمہ میں سے ایک شمار ہونے والے ویران ہوٹل کے تہہ خانے میں فریزر پر اپنے والد کی لاش رکھی تھی تاکہ وہ ان کی پنشن حاصل کرتا رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریٹائرڈ 90 سالہ ٹیچر کی موت کی وجوہات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی سراغ نہیں ملا تاہم اس سے طبعی موت تصور کیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ اپنے والد کی لاش فریزر میں رکھنے والے مبینہ ملزم کی عمر 55 سال ہے، جن پر فراڈ اور جھوٹے دعوے کا فرد جرم عائد کردیا گیا ہے، اسی طرح ان کے قبضے سے ایک ایئرگن بھی برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد مقدمے میں ان کے خلاف اسلحہ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔

PNP

Comments are closed.