کراچی (پی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی پی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ریٹائرمنٹ سے چند گھنٹے قبل جناح ہسپتال میں تقرری کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صوبائی کابینہ کی تجویز اور ہدایت کی روشنی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی کو ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل پروفیسر تعینات کیا گیا۔
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر نگہت شاہ کو تین سال کیلیے بطور پروفیسر تعینات کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ کی تقرری مکمل طور پر کنٹریکٹ اور مقررہ پالیسی فریم ورک کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی تقرری طبی تدریسی اداروں میں تجربہ کار پروفیسرز کی تعیناتی سے متعلق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق اور خلاف قانون نہیں ہے۔
PNP
Comments are closed.