گجرات میں حلقہ این اے 64اور پی پی 32میں ری کاؤنٹنگ کے بعد چودھری سالک حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ چودھری سالک حسین 100379جبکہ قیصرہ الٰہی کے 89795ووٹ نکلے۔ بھرپور دھاندلی کے باوجود آزاد امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کامیاب نہ ہو سکیں۔مخالفین کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔ پولنگ ایجنٹس کی طرف سے فارم 45کی جعل سازی بھی کام نہ آسکی اور دوبارہ گنتی پر ”دوبارہ“شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ بری طرح ہارنے کے بعد مخالفین آراو ز کو دھمکیاں دینے اور الزام تراشی پر اتر آئے۔
اس عظیم الشان فتح پر اہلیان حلقہ کا کہنا ہے کہ بلا شبہ یہ جیت اہلیان گجرات کی جیت کے ساتھ ساتھ حق اور سچ کی فتح بھی ہے۔ مخالفین جتنی دفعہ مرضی کاؤنٹنگ کروا لیں ۔
چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادگان کا پلڑا بھاری رہے گا۔آج چودھری شجاعت حسین کی وضع داری‘ سیاست اور مفاہمت کی سیاست کو تقویت ملی۔ انشاء اللہ چودھری سالک حسین ماضی کی قبضہ‘ کرپشن‘لوٹ مار میں لپٹی ہوئی سیاست کا خاتمہ کرکے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کے ملکی مفاد اور عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینگے۔ عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post