صدر مملکت نے 355شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(پی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
اعلان کے مطابق مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر مجموعی طور پر 355 افراد کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر احد چیمہ کو بھی نشانِ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو بھی نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
شوبز سے وابستہ شخصیات میں گلوکارہ ترنم ناز اور اداکارہ نشو بیگم کو ستارہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ اداکار افتخار ٹھاکر کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔اداکارہ غزالہ کیفی کو تمغہ حسنِ کارکردگی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.