by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 شہری شہید، 400 زخمی ہوئے۔ایران

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کے باوجود امریکی حملوں میں اب تک 38 افراد شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 22 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 60 روزہ مذاکراتی مدت پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد بھی امریکی حملے جاری رہے۔

ایران کے مطابق گزشتہ ہفتے جنگ بندی کا عمل متاثر ہوا اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر مسلسل جوابی حملے کر رہے ہیں۔

ادھر خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کے باعث آبنائے ہرمز بدستور بحری آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.