کراچی( پی این پی )ٹرانسپورٹرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعدمنی مزدا ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑوں نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
5روز تک جام رہنے والا گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا،ٹرانسپورٹ کونسل الائنس میں 15 گڈز ٹرانسپورٹ تنظیمیں شامل تھیں۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق صدر منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کاکہناہے کہ فیصلہ برادری، ملک ،عوامی مفاد میں کیا گیا ،امید ہے حکومت معاہدے اور وعدوں پر عملدرآمد کرائے گی،معاہدے پرعمل نہ ہوا تو آئندہ پہیہ جام ہڑتال نہیں دھرنے دیں گے،آئندہ ٹرک سڑکوں پر کھڑے کر کے احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔ تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں،ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
واضح رہےکہ وفاقی وزیر بحری امور اور سندھ کے صوبائی وزرا ءکے ساتھ ہونےوالے گذشتہ روزپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئےتھے،وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر بحری امور اور صوبائی وزیر سعید غنی مذاکرات میں موجود تھے۔
PNP
Comments are closed.