by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کی کابینہ نے یمن کی آئینی حکومت کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو بھی سراہا گیا۔ کمیٹی میں شامل تینوں ممالک نے سعودی عرب کی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔

اجلاس کے دوران مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری بہتر بنانے اور تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سعودی کابینہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے اور یمن کی آئینی حکومت کی مکمل حمایت برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

PNP

Comments are closed.