ہڑتال ختم ہونے کی خبریں بے بنیادہیں،ٹرانسپورٹرز یکجہتی برقرار رکھیں:صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن
کراچی ( پی این پی) صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری نے ہڑتال ختم ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری کاکہناہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال بدستور جاری ہے اورمطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی،مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی،ٹرانسپورٹرز یکجہتی برقرار رکھیں۔ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی،ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات اور مؤقف پر مکمل طور پر قائم ہیں،حکومت سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف اتحاد کی مستند اطلاعات پر اعتماد کریں،تمام مطالبات تسلیم ہوں گے تو ہی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
PNP
Comments are closed.