کراچی (پی این پی) ڈیفنس خیابان سحر اسٹریٹ 13 کے قریب نجی کمپنی کی لائن لیک ہونے سے آئل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا جو تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
ویجیلنس ٹیم نے متعلقہ حکام کو بھی آئل لائن لیکیج کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ، نجی کمپنی کی لائن سے لیک ہونے والا کروڈ آئل بڑی مقدار میں بہتے ہوئے سڑک پر آکر جمع ہوگیا جبکہ لائن لیکیج کی اطلاع پر مکینوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق زیر زمین آئل لائن 50 سال پرانی بتائی جاتی ہے، اس سے قبل بھی پائپ لائن لیکیج کی وجہ سے آئل بہہ کر سڑک تک پہنچنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
رات گئے تک آئل لائن میں رساؤ کی وجہ سے سڑک تک پہنچنے والے آئل کے مقام پر رکاوٹیں لگا کر پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ۔
ریفائنری سے روک دیا گیا ہے اور پائپ لائن کے خالی ہونے کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ کمپنی کا دیگر عملہ بھی موقع پر پہنچ رہا ہے جس کے بعد لائن کے رساؤ کے مقام کا تعین کر کے مرمتی کام کا آغاز کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام کب تک مکمل ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ، پائپ لائن سے رسنے والا آئل ڈی ایچ اے کی ڈرینج لائن میں بھی جاتا ہوا دکھائی دیا اور اس حوالے سے ڈی ایچ اے کا عملہ صورتحال کو مانیٹرنگ کر کے اس کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔
نجی کمپنی کی پائپ لائن سے بہنے والا کروڈ آئل سڑک پر بنگلوں کے سامنے جمع ہونے سے وہاں کے رہائشیوں کو بھی آمد و رفت میں شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑگیا جس کی وجہ سے ان کا گھروں سے نکلنا تک محال ہوگیا۔
PNP
Comments are closed.