by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان بوندا باندی متوقع

کراچی(پی این پی) آئندہ 24گھنٹوں میں شہر کا زیادہ تر مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا آسمان زیادہ تر بادلوں گھرا رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پچھلے 24گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 15کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.