by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب: شفیع جان

فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کو ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ انڈونیشیا میں دیا جائے گا۔ سمٹ 5 سے 7 اکتوبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منتعقد ہوگی۔

شفیع جان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی میں خیبر پختونخوا عالمی سطح پر ملک کی شناخت بنا رہا ہے، خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کا انتخاب صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کے لیے اقدامات کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل خیبر پختونخوا پر توجہ مرکوز کی ہے۔



PNP

Comments are closed.