پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
لاہور (پی این پی) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا
جبکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں تمام اضلاع سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔محکمہ نے7روز کے اندر مکمل کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں سے کی گئی ریکوری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق طلبہ کی حفاظت اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں سکولوں کے لیے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کی سیفٹی، رجسٹریشن اور دیگر ریگولیشنز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.