by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے جبکہ سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی سے اسرائیلی تخریب کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی طاقتوں کی حمایت سے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے، تاہم عوامی اتحاد اور مزاحمت کے ذریعے موجودہ مشکلات پر قابو پالیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ حکومت کو رہبر انقلاب مجتبیٰ خامنہ ای کی بھرپور رہنمائی حاصل ہے، دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ ماہرین کی مشاورت سے معاہدہ کیا۔

ایرانی صدر کے مطابق امریکا کے ساتھ معاہدہ قومی وقار اور رہبر معظم کے اصولوں کے تحت طے پایا، جبکہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایرانی صدر نے بچوں کی علمی پیشرفت اور ان کا مستقبل سنوارنے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

PNP

Comments are closed.