کراچی (پی این پی )ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا رد عمل آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خالد مقبول شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ خالد مقبول کی پریس کانفرنس سے واضح ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔خالد مقبول کا ذہنی دباؤ قابلِ فہم ہے، علاج صرف وفاقی وزیر صحت کے پاس ہے۔ ایم کیو ایم کی خود ساختہ قیادت نہ کراچی کے عوام کی منتخب کردہ ہے، نہ ہی حقیقی نمائندہ ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ کی قیادت صوبے کو نہیں، عوام، تجارت، امن اور خوشحالی کو یرغمال بنانے کی بات کر رہی ہے۔ کراچی کے عوام ان کے چہرے اور ماضی کو خوب پہچانتے ہیں، شہریوں نے انہیں مسترد کیا ہے۔ سندھ تقسیم نہیں ہوگا، لیکن وہ متحدہ کو تقسیم ہوتا ہوا ضرور دیکھ رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.