by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غلام رسول انڑ کی سابقہ اہلیہ نے درخواست پر اعتراضات اٹھادیے

تصویر، سوشل میڈیا، غلام رسول انڑ

سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے سابقہ اہلیہ پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) تصاویر کے ذریعے دھوکا دہی کا الزام لگایا ہے۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں غلام رسول انڑ کی سابقہ اہلیہ نے سابق ایم پی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھادیے۔

دوران سماعت سابقہ اہلیہ کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کا سوشل میڈیا کے ذریعےرابطے کا دعویٰ درست نہیں، درخواست گزار نے نکاح سے قبل حلف نامے کے ذریعے شرائط تسلیم کیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے غلام رسول انڑ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ سوشل میڈیا پر خاتون سےبات چیت ہوئی، نکاح کے بعد جب خاتون کو پہلی مرتبہ دیکھا تو وہ بھیجی گئی تصاویر سے بالکل مختلف تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چہرہ دیکھنے کے بعد خاتون سے دوری اختیار کرلی اور 9 اگست کوطلاق بھی دے دی۔



PNP

Comments are closed.