کراچی (پی این پی) اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز الرحیم ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا لائسنس/اجازت نامہ فوری طور پر منسوخ کردیا۔الرحیم ایکسچینج کمپنی، اس کے صدر دفتر اور تمام ذیلی شاخوں کو کسی بھی حیثیت میں زرِ مبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی.
مرکزی بینک نے واضح کیا کہ کمپنی کے خلاف یہ کارروائی ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کے باعث کی گئی ہے۔ لائسنس کی منسوخی کے بعد کمپنی زرِ مبادلہ سے متعلق کوئی کاروباری سرگرمی انجام نہیں دے سکے۔
PNP
Comments are closed.