by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جنگ میں ایران کو 100 تجارتی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا ، ایرانی وزیر

تہران: ایران کی وزیر برائے روڈ اور شہری ترقی فرزانہ صادق نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل جارحیت کے باعث ایران کو 100 تجارتی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرزانہ صادق نے کہا کہ ایران ایئر نے 8 طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے تنازع کے دوران حج پروازیں چلائیں، دشمن نے ہوائی اڈوں، بنیادی ڈھانچوں، بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ ریل، سڑک اور بندرگاہ کے شعبوں میں خدمات جنگ کے دوران جاری رہیں۔

فرزانہ صادق نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں پر حملہ کیا، ایران پر مسلط جنگوں کے دوران 1 لاکھ تجارتی اور رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا۔

PNP

Comments are closed.