بیجنگ:چین کی نیٹ ورک سکیورٹی ایجنسیوں نے امریکہ کے”وولٹ ٹائیفون” ایکشن پلان سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ جاری کی۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ متعلقہ چینی ایجنسیوں نے اس سے قبل دو رپورٹس جاری کی ہیں جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نام نہاد “وولٹ ٹائیفون” دراصل ایک بین الاقوامی “رینسم ویئر “تنظیم ہے اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سائبر سیکیورٹی کمپنیوں نے کانگریس کے بجٹ فنڈز اور سرکاری معاہدوں کے حصول کے لیے غلط معلومات پھیلائیں اور چین کومورد الزام ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ سے کچھ چونکا دینے والے حقائق بے نقاب ہوئے ہیں ۔
سب سے پہلے، امریکہ نے جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کر کے دنیا کو یہ بتایا ہے کہ دوسرے ممالک نے سائبر حملے کیے ہیں۔
دوسری حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے آبدوز فائبر آپٹک کیبلز کی مدد سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر منظم نیٹ ورک کی نگرانی اور رازوں کی چوری کی ہے۔
تیسر ی یہ کہ امریکہ کی جانب سے جرمنی جیسے اتحادیوں سے خفیہ معلومات کی چوری کبھی نہیں رکی۔
اور چوتھی حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی کچھ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں آہستہ آہستہ امریکی حکومت کی شراکت دار بن گئی ہیں۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر دنیا بھر میں سائبر حملے اور سائبر سیکیورٹی کی آڑ میں چین کو بدنام کرنا بند کرے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔