by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں تالا توڑ گروپ متحرک ہوگیا ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کر لئے 

کراچی(پی این پی)کراچی میں  تالا توڑ گروپ نے ایک دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ چوری کے سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹاؤن سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 



PNP

Comments are closed.