بانی سے متعلق عدالت سے اچھا آرڈر پاس ہوا، امید ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی سے متعلق عدالت سے اچھا آرڈر پاس ہوا ہے، امید ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مطالبہ اور اپیل کرتے ہیں کہ آرڈر پر عملدرآمد کرکے بانی کو اسپتال شفٹ کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کسی سیاست کا موضوع نہیں، ہر پاکستانی کو اس پر تشویش ہے، شفا انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے ورکرز، سپورٹرز اور فالوورز کسی قسم کا مجمع نہ بنائیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کسی کی آمد سے بانی کے علاج معالجے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے، بانی پی ٹی آئی کی قید کو ناحق اور سیاسی بنیادوں پر سمجھتے ہیں، آج کا کورٹ آرڈر ایک اچھا قدم ہے۔
PNP
Comments are closed.