by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب نہیں، سلمان آغا قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم انجری کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب ہوں گے۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے مکمل طور پر فٹ ہیں، پریکٹس میچ ہم جیتے ہیں، جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے، ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عباس ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے اہم بولر ہوں گے، تمام کھلاڑیوں نے بڑی محنت کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ فارم میں ہیں، سعود شکیل سمیت بیٹرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ مڈل آرڈر اچھا کرے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم ہوتے تو مختلف کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرتے، جب آپ کا اہم کھلاڑی نہیں ہوتا تو سیٹ بیک ہوتا ہے لیکن تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 تا 23 اگست کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے انگلینڈ میں موجود ہے، دوسرا مقابلہ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

بابر اعظم سیریز کے آغاز سے قبل دوستانہ میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے۔



PNP

Comments are closed.