by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ورلڈ کپ ہاکی، انگلینڈ کی ویلز کو 8-2 کے مارجن سے شکست، گروپ میں ٹاپ پوزیشن

ورلڈ کپ ہاکی میں انگلینڈ نے ویلز کو 8-2 کے بڑے مارجن سے شکست دی اور گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ایمسٹولین میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ نے انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے بعد ویلز کی ٹیم کو بھی شکست دے دی۔

میگا ہاکی ایونٹ کے گروپ ڈی میں انگلینڈ 9، بھارت 3 اور پاکستان اور ویلز 1،1 پوائنٹ کے ساتھ موجود ہیں، پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی کےلیے بھارت کو لازمی ہرانا ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم پاکستان سے میچ برابر کرکے بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی۔



PNP

Comments are closed.