کراچی(پی این پی)کراچی ڈیفنس فیز ٹو میں یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔
یاد رہے سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب قومی پرچم اور جھنڈیاں فروخت کرنے والے سٹال پر فائرنگ کی گئی تھی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفرمہیسرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا دہشتگردوں نے مقتول کو بیوی اور بچوں کے سامنے ٹارگٹ کیا تھا ،مقدمہ کراچی تھانہ ڈیفنس میں درج ہوا ، مقتول کورنگی کا رہائشی تھا۔
ملزمان 18اگست کو کورنگی کازوے ندی کے قریب سےگرفتار کیے گئے ، جن نے قبضے سے پستول اور دستی بم برآمد ہوا، دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔
اظفرمہیسر نے مزید بتایا کہ بیرون ملک موجود دہشت گرد نے ملزمان کوٹاسک سونپا تھا ،دہشتگرد کا مقصدآزادی کی مناسبت سے جاری جشن کو سبوتاژ کرنا تھا ،گرفتاردہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔دہشتگرد سجاد ملاح نے ریکی کی اور 2 موٹر سائیکلوں پر آکر فائرنگ کی۔
دہشت گردبھارتی سپانسرڈ ہیں جوجشن کےمواقع پر دہشت گردی کرتے ہیں ،سٹالز پرفائرنگ دہشت گردوں کاآسان ہدف تھا۔
اس موقع پرایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ 100دہشتگرد گرفتار اور 4 مارے گئے،دہشت گردی کے واقعات میں 78فیصد کمی آئی ہے،900سے زائد آپریشنز کیےگئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.