by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انگلش گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستان کا قومی ترانہ گا کر شائقین کے دل جیت لیے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ گا کر شائقین کو متاثر کر دیا۔

لورا رائٹ نے بدھ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بغیر کسی موسیقی یا ساز کے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا، جسے شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

قومی ترانے کی خوبصورت پیشکش نے ٹیسٹ سیریز کے آغاز کو یادگار بنا دیا۔

 لورا رائٹ کی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

قومی ترانے کے بعد انگلینڈ نے میچ کے پہلے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

نگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور اولی رابنسن نے سیریز کی پہلی ہی گیند پر اذان اویس کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔

اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 171 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

دونوں فاسٹ بولرز نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں، رابنسن نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں جبکہ ٹنگ نے 46 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔

جو روٹ 37 رنز پر ناقابلِ شکست تھے اور انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار تھے۔



PNP

Comments are closed.