فتح جنگ(کاشف اقبال) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے گراں فروشی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنی ٹیم اور پیرا فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اٹک روڈ، پنڈی روڈ، کھوڑ روڈ، اٹک چوک اور شہر کے دیگر اہم بازاروں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی گئی جہاں دکانداروں کے نرخناموں اور اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے موقع پر کھڑے ہو کر شہریوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی خریداری بھی کروائی تاکہ عوام کو درست قیمتوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور کسی قسم کی منافع خوری یا گراں فروشی کی شکایات پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ معمول کے مطابق جاری ہے اور اس سلسلے میں پورا شہر چیک کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکاندار سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔