by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ارشد ندیم خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ

 ارشد ندیم—فائل فوٹو

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقا روانہ ہو گئے جہاں وہ شہر پوچفسٹروم میں خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

ارشد ندیم جنوبی افریقا میں 2 ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

وہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

تربیتی کیمپ کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ 

چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں شیڈول ہے۔



PNP

Comments are closed.