by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ بیٹا زخمی ہسپتال منتقل

کراچی (پی این پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو شارع فیصل پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ وزیر مملکت حادثے میں محفوظ رہے تاہم ان کے ایک بیٹے کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر مملکت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں خیریت سے ہوں، بیٹے کو چوٹیں آئی ہیں، میری گاڑی سے پہلے 2 گاڑیوں نے اچانک بریک مارا جس کے باعث حادثہ ہوا۔



PNP

Comments are closed.