by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی

پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر مریم محمود ریکسہم ایف سی ویمن کی انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

برطانوی فٹ بال کلب کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی شامل ہے۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسہم ایف سی نے مریم محمود کو انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزاز دے دیا۔

مریم محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا سفر ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا غیر یقینی سا لگا، پاکستان کی نمائندگی پر جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ڈیبیو اور فینز کی بھرپور حمایت ناقابل یقین تھی، نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا میرا ذاتی مقصد ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی جانب سے 3 میچز کھیلنا یادگار تجربہ تھا، ترکز اینڈ کائیکوس کے خلاف پاکستان کے لیے گول کرنا میرے لیے بہت خاص تھا۔

مریم محمود نے یہ بھی کہا کہ بچپن میں کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھی، خوشی ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کے لیے وہ کردار ادا کرسکوں۔



PNP

Comments are closed.