by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکا نے 68 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے دوران امریکی افواج نے اب تک 68 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کروایا ہے۔

سینٹکام کے مطابق کارروائی کے دوران تین بحری جہازوں کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کے باعث غیر فعال کیا گیا، جبکہ مزید دو جہازوں پر امریکی اہلکاروں نے سوار ہو کر تلاشی اور معائنہ کیا۔

امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد کے لیے 20 سے زائد جنگی بحری جہاز خطے میں موجود ہیں۔ یہ تفصیلات امریکی بحری جہاز یو ایس ایس راس سے متعلق جاری کردہ ایک وضاحتی ویڈیو کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

سینٹکام کے مطابق امریکی افواج کی کارروائیوں کا مقصد ایران سے متعلق عائد پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کو مؤثر بنانا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز اور خطے میں بحری آمدورفت کے حوالے سے کشیدگی برقرار ہے۔

PNP

Comments are closed.