by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انمول پنکی کیخلاف منشیات کیسز پولیس کے عبوری چالان اعتراضات کے ساتھ واپس

 کراچی ( پی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول پنکی کے خلاف منشیات کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے تینوں مقدمات کے عبوری چالان پراسیکیوشن میں جمع کروائے تاہم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے چالان میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے چالان اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پراسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی کہ اعتراضات دور کر کے چالان دوبارہ پیش کیے جائیں۔ 

پراسیکیوٹر کے مطابق عبوری چالان میں ملزمہ انمول پنکی کے اشتہاری ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے مزید اعتراض کیا کہ چالان میں بری ہونے والے ملزمان کی تفصیلات بھی شامل نہیں، پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کی بریت کے فیصلوں کی نقول بھی چالان کا حصہ بنائی جائیں۔

پراسیکیوٹر نے ملزمہ انمول پنکی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی تفصیلات بھی چالان میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔



PNP

Comments are closed.