ٹرمپ کا انتخابی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان
ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری صلاحیت حاصل کرتا ہے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن کی جانب سے ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی بھی برقرار ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی تفصیلات بھی سامنے لائی جا سکتی ہیں، جن کا دائرہ ایران کے بعض بڑے تجارتی شراکت داروں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
آبنائے ہرمز ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کا ایک اہم مرکز بنی ہوئی ہے۔ عالمی تجارت کے لیے اہم اس سمندری گزرگاہ میں حالیہ کشیدگی کے باعث تیل بردار اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ علاقوں پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کے باوجود امریکا کے فوجی آپشنز برقرار ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی سخت تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک شدید مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ایرانی حکومت کو مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز کے معاملے پر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور آئندہ کے اقدامات حالات کو دیکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے۔
PNP
Comments are closed.