by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی فوج کا دفاعی سے جارحانہ عسکری حکمت عملی اپنانے کا اعلان

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ حالیہ جنگوں کے تجربات کے بعد ملک کی عسکری حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور دفاعی طرزِ فکر کے بجائے جارحانہ انداز کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمنیہ کے مطابق یہ تبدیلی بتدریج 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں کے دوران سامنے آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایران کی فوجی حکمت عملی بنیادی طور پر دفاع پر مرکوز تھی، تاہم حالیہ تنازعات کے تجربات نے اسے زیادہ فعال اور جارحانہ ردعمل کی طرف منتقل کیا ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق نئی حکمت عملی میں کسی حملے کا تیز اور وسیع جواب دینے کے ساتھ ساتھ بعض ممکنہ خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات پر بھی توجہ شامل ہے۔

انہوں نے اس پالیسی میں تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے ایک منصوبہ بھی تیار کیا ہے، جس کے تحت ایرانی سرزمین میں زمینی دراندازی کرنے والے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی صورت میں انعامات دینے کی تجویز شامل ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عسکری حکمت عملی میں یہ تبدیلی حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات اور مستقبل میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کا حصہ ہے۔

PNP

Comments are closed.