by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سرکاری حج سکیم میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں

لاہور( پی این پی)سرکاری حج سکیم کے تحت 2027ء کے لانگ حج پیکیج میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک 88ہزار 700عازمین حج نے پہلی قسط جمع کرا دی ہے۔پنجاب سے 46ہزار 400، سندھ سے 23ہزار 500اور خیبر پختونخوا ہ سے 11ہزار 300عازمین نے پہلی قسط کے واجبات جمع کرائے جبکہ اسلام آباد سے 3ہزار 933، بلوچستان سے 2ہزار 555، گلگت بلتستان سے 677 اور آزاد کشمیر سے 362عازمین نے بھی اپنی پہلی قسط جمع کرا دی ہے۔ترجمان کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ گزشتہ 3دن کے دوران حج واجبات کی پہلی قسط کی مد میں 55ارب روپے سے زائد وصول کیے جاچکے ہیں۔

اب تک تقریباً40فیصد عازمین نے ون لنک یا کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا انتخاب کیا، جبکہ بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب حیرت انگیز طور پر 72فیصد رہا۔حج پورٹل اور پاک حج ایپ پر واجبات کی ادائیگی کے لیے پی ایس آئی ڈی، کارڈ یا مینول بینک چالان کی سہولت موجود ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج 2027ء پر جانے کے خواہش مند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی کا عمل جلد مکمل کریں۔ترجمان کے مطابق 40روزہ حج پیکیج کے لیے مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027ء کی بکنگ روک دی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.