چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کا 100 میٹر دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا
چینی روبوٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 100 میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چینی میڈیا کے مطابق ایک چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ ’’لائٹننگ‘‘ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9.32 سیکنڈ میں طے کرکے بولٹ کا 9.58 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
ہیومنائیڈ روبوٹ نے دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے مقابلے کے دوران زیادہ سے زیادہ 14.5 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار حاصل کی۔
یوسین بولٹ نے 2009 میں 100 میٹر کی دوڑ 9.58 سیکنڈ میں مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جو تقریباً 10.44 میٹر فی سیکنڈ کی اوسط رفتار بنتی ہے۔
روبوٹ کی جانب سے 9.32 سیکنڈ میں 100 میٹر مکمل کرنے کے دعوے نے انسانوں اور جدید روبوٹکس کے درمیان رفتار کے نئے موازنے کو جنم دے دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.