by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

فوٹو بشکریہ کرک انفو

پہلے میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہو گا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر پلئینگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے شکست کے بعد مینجمنٹ ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پُرامید ہے، بابر انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے، ان کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے، اسپیڈ کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر عبید شاہ کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے۔

لندن کی کنڈیشنز مختلف اور ڈرائی ہیں، فلیٹ پچ کی توقع کی جا رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.