وفاقی حکومت نے سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کردی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دورہ پاکستان پر آنے والی سری لنکا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور رینجرز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹی کے لیےکی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب اور چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر تعیناتی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 جبکہ رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے تحت کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.