ڈبلیو 15 ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ میں پاکستان کی اوشنا اور ماہین ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز کا ڈبلز میچ جیتنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔
اسلام آباد میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں اوشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
پاکستانی پِئیر نے رومیسا ملک اور جنوبی افریقا کی نیسا فنیگن کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دی۔
پاکستانی جوڑی کو اس کامیابی پر قیمتی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس بھی ملیں گے، ایونٹ میں 17 ممالک کی 30 کھلاڑیاں شریک ہیں۔
PNP
Comments are closed.