اسلام آباد: جنرل سیدعاصم منیر فیلڈمارشل کے عہدے پرفائزہونے والے پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی افسرہیں، اس سے پہلے جنرل ایوب خان اس عہدے پرفائزہوئے تھے ،ایوب خان پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے پہلے فیلڈمارشل بنے تھے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوب خان بغیرکوئی جنگ لڑے فیلڈمارشل بنے،انہیں کسی نے فیلڈمارشل نہیں بنایاتھابلکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈمارشل کااہل قراردیااور خودہی بحیثیت کمانڈرانچیف یہ عہدہ لے لیا،فیلڈمارشل اس وقت تک بااختیاررہ سکتاہے جب تک وہ کمانڈنگ پوزیشن میں ہو،اگرفیلڈمارشل کمانڈنگ پوزیشن میں نہ ہوتو یہ عہدہ نمائشی سے زیادہ کچھ نہیں،فیلڈمارشل کایہ اعزازی عہدہ ہوتاہے جو اس جنرل کو دیاجاتاہے جس نے ملک کے لئے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہوں ،کوئی غیرمعمولی کام کیاہو،فیلڈمارشل کو فائیوسٹارجنرل بھی کہاجاتاہے،آرمی چیف اور جوائنٹ چیف کو فورسٹارجنرلزہی کہاجاتاہے ،صرف فیلڈمارشل کاعہدہ فائیوسٹارہوتاہے، فیلڈ مارشل کا عہدہ یورپی فوجی روایات سے نکلا ہے، خصوصاً برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی افواج میں برطانوی فوج میں اسے فیلڈ مارشل کہا جاتا ہے جبکہ جرمنی میں یہ عہدہ جنرل فیلڈ مارشل کہلاتا ہے،برطانیہ، بھارت، جرمنی، روس وغیرہ میں بھی یہ رینک موجود رہا ،بھارت میں فیلڈ مارشل کوڈی کرشنا مینن اور سم مانک شا کو یہ رینک دیا گیا تھا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری