کراچی(پی این پی)اورنگی ٹاؤن میں راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اویس کو اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کے بعد گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ واقعہ 21 اگست 2026 کو اورنگی سیکٹر اے 15 کے قریب پیش آیا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.