by Rao Imran Suleman
Rao Nama

15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، بیٹی کو اس کے خالو نے قتل کیا، والدہ

علامتی تصویر۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک نجو میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو سگے خالو نے قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش کا ڈرامہ کر رہا تھا، ملزم کی شناخت ہوچکی ہے جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کی طالبہ کی لاش آج صبح اس کے خالو کے گھر سے ملی۔ لڑکی گزشتہ روز دن 2 بجے مدرسے گئی تھی جہاں سے واپس نہیں آئی۔ 

پولیس کے مطابق مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.