by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، حکومت فوری اقدامات کرے: محمد عبد القادر

سینیٹر محمد عبد القادر — فائل فوٹو

سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، عوام پس رہے ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 23 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے، منافع خور اور مافیاز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرتے ہیں۔

سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ان مافیاز کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔



PNP

Comments are closed.