by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: نکاح کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی ملزم گرفتار

کراچی (پی این پی) کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  نکاح کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ملزم نے ستمبر 2025 میں موبائل فون کے ذریعے خاتون سے مبینہ نکاح کیا اور بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر اسے مبینہ طور پر3 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم مارچ 2026 میں اس کے گھر آیا اور کئی گھنٹے وہاں موجود رہا۔ بعد ازاں خاتون کو معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.