ایران میں 7.5 ٹریلین مکعب فٹ سے زائد گیس کے ذخائر دریافت
ایران کے جنوبی صوبے فارس میں قدرتی گیس کے بڑے نئے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دریافت ہونے والی گیس فیلڈ میں 7.5 ٹریلین مکعب فٹ سے زائد گیس موجود ہے۔
ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد کے مطابق نئی گیس فیلڈ سے تقریباً 5.7 ٹریلین مکعب فٹ گیس قابلِ حصول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدار ایران کے بڑے گیس منصوبے جنوبی پارس کے ایک مرحلے سے تقریباً 15 سال کی پیداوار کے برابر بنتی ہے۔
وزیر تیل کے مطابق نئی دریافت ہونے والی گیس کو سویٹ گیس قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی ترقی اور پیداوار کے اخراجات نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گیس فیلڈ میں گیس کنڈینسیٹ کے بھی قابلِ ذکر ذخائر موجود ہیں۔ ان ذخائر کی پیداوار ایران کے لیے مستقبل میں اربوں ڈالر کی اضافی آمدن کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق نئی دریافت ملک کے توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے ایران کے گیس کے مجموعی ذخائر اور توانائی کی پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
PNP
Comments are closed.