by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف آئی اے کی جناح ایئر پورٹ پر کارروائی 2 کم عمر لڑکیاں والدہ سمیت آف لوڈ

کراچی(پی این پی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جناح ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے 2 کم عمر لڑکیوں کو والدہ سمیت آف لوڈ کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کم عمر لڑکیاں والدہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات جا رہی تھیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کے مطابق والدین نے ان کی عمریں زیادہ لکھوا کر دستاویزات بنوائی ہیں، لڑکیوں کے دستاوزات کے لیے امارات میں موجود ایجنٹ نے والدہ کو پیسے بھیجے۔

ترجمان کے مطابق لڑکیوں کی والدہ کے موبائل سے ایجنٹ کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور پیسوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے، مزید قانونی کارروائی کے لیے تینوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.