راولپنڈی:ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (TİKA) نے پاکستان بیت المال (PBM) کے اشتراک سے رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں راولپنڈی، مریدکے (پنجاب) اور اوگی (خیبر پختونخواہ) کے مستحق خاندانوں میں 1,500 فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کیے لیے تیکا (TİKA) نے یہ پیکٹس پاکستان بیت المال کے حوالے کیے، جو ان کی مستحق خاندانوں تک منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا:”آج، رمضان کے اس بابرکت موقع پر، ہم اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں جو خواتین کو خود کفیل بنانے اور انہیں اپنے معاشی استحکام کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دیں۔ تیکا (TİKA) نے گزشتہ 15 سالوں میں پاکستان میں تقریباً 700 ترقیاتی تعاون کے منصوبے مکمل کیے ہیں اور مستقبل میں بھی پائیدار ترقیاتی منصوبے جاری رکھے گا۔”
پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر جنرل، سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
“ترکی کی حمایت ہمیشہ ہمارے لیے ایک اہم ذریعۂ طاقت رہی ہے۔ آج ہم دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی اور یکجہتی کی ایک اور روشن مثال پیش کر رہے ہیں۔”
تیکا (TİKA) رمضان المبارک کے دوران ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ادارہ یتیم بچوں، طلبہ اور معاشرے کے دیگر مستحق طبقات کے لیے افطار پروگرامز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ خوراک کی امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔